حیدرآباد۔11۔فروری(اعتماد نیوز)پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر ہر جگہ
سیما آندھرا کے کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہائی کمان کی خلاف
ورزی پر کانگریس ہائی کمان سیما آندھرا کے ارکان پارلیمان کو پارٹی سے
معطل
کردی ہے۔ چنانچہ یو پی اے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے
چھ ارکان پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال‘اونڈا ولی ارون کمار ‘رایا پاٹی
سامبا شوا راؤ ‘سائی پرتاپ‘ہرش کمار ‘ اور سبم ہری کو پارٹی سے معطل کر دیا
گیا۔